Coronavirus file 2

خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے19 افراد جاں بحق مزید 1156 کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک (پشاور): خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے19 افراد کا انتقال ہوا، محکمہ صحت رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 2382 ہوگئی، خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1156 کیسز رپورٹ ہوئے، صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 89 ہزار 255 ہوگئی، خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے526 مریض صحت یاب ہوئے، صوبے میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 77ہزار 16ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان :ایمبولینس بکریوں کے ریوڑ پر چڑھ دوڑی،20سے زائد ہلاک
مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ کا فیصلہ :سیاسی جماعتوں کو ملنے والی مخصوص نشستیں خطرے میں

پشاورمیں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے503 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پشاورمیں کورونا کیسز کی تعداد 36 ہزار 715 ہوگئی، پشاور میں کورونا سے1272 افراد کا انتقال ہوچکا ہے۔