748928 804436 zahid hafeez chaudhry akhbar

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف 6 اور7 اپریل کو پاکستان کا دورہ کریں گے. زاہد حفیظ

ویب ڈیسک: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف 6 اور 7 اپریل کو پاکستان کا دورہ کریں گے، روسی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات اور دفتر خارجہ میں وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے،سرگئی لاروف وزیراعظم عمران خان اور دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کریں گے،شاہ محمود قریشی اور روسی وزیر خارجہ باہمی تعلقات کے فروغ اور علاقائی و عالمی صورتحال پر مذاکرات میں تبادلہ خیال کریں گے، روسی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان اور روس کے مابین دو طرفہ تعلقات کے فروغ کا حصہ ہے ،گذشتہ چند سالوں میں دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی تجارت اور مختلف شعبہ جات میں تعاون فروغ پایا ہے.

مزید پڑھیں:  امریکہ، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہروں میں تیزی