Untitled 1 363

پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑگئی ہے- فیصل کریم کنڈی

ویب ڈیسک : پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کا اہم بیان، فیصل کریم کنڈی کے مطابق جہانگیر ترین کے ہمراہ تین قومی اور 15 صوبائی اسمبلی کے اراکین کی عدالت آمد کے ساتھ ثابت ہوگیا کہ پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑگئی، جہانگیر ترین کا 53 اراکین صوبائی اور ڈیڑھ درجن اراکین قومی اسمبلی کی ہمراہی کے دعوے کا مطلب ہے کہ وزیراعظم اکثریت کھوچکے، پی ٹی آئی کی صفوں میں اس انتشار سے یہ بات بھی ثابت ہوگئی کہ بلاول بھٹو کی تحریک عدم اعتماد کی حکمت عملی درست تھی.

مزید پڑھیں:  صحت کے شعبے میں تحقیق، تین روزہ عالمی ریسرچ کانفرنس کا انعقاد

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی میں انتشار سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عمران خان کی حکومت گرانے کے بجائے اسے بچانے کو ترجیح دی، مسلم لیگ ن نے جان بوجھ کر استعفوں کا شوشہ چھوڑا تاکہ پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑے اور پی ٹی آئی حکومت بچ جائے، لندن میں بیٹھ کر پی پی پر ڈیل کے الزامات لگانے والے بتائیں کہ ن لیگ نے کس ڈیل کے بعد پی ڈی ایم میں پھوٹ ڈالنے کی سازش تیار کی؟

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:نیوزی لینڈنے پاکستان کو 4رنز سے شکست دیدی