outbreak coronavirus world 1024x506px 1

ملک میں کورونا وائرس مزید 58 زندگیاں نگل گیا

ویب ڈیسک (اسلاآباد)موذی وبا کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 58 اموات ہوئیں ہیں اور 4 ہزار 584 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 15 ہزار 501 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 25 ہزار 602 ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 75 ہزار 266 ہے اور 6 لاکھ 34 ہزار 835 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار 988 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 530، خیبر پختونخوا 2 ہزار 651، اسلام آباد 611، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 215 اور آزاد کشمیر میں 403 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی بحال، معطلی کا فیصلہ کالعدم

ملک میں کورونا وائرس مزید 58 زندگیاں نگل گیا
ویب ڈیسک (اسلاآباد)موذی وبا کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 58 اموات ہوئیں ہیں اور 4 ہزار 584 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 15 ہزار 501 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 25 ہزار 602 ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 75 ہزار 266 ہے اور 6 لاکھ 34 ہزار 835 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  عالمی سطح پر غزہ میں دریافت اجتماعی قبروں کی تحقیقات کا مطالبہ

رپورٹ کیمطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار 988 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 530، خیبر پختونخوا 2 ہزار 651، اسلام آباد 611، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 215 اور آزاد کشمیر میں 403 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

این سی او سی رپورٹ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 66 ہزار 380، خیبر پختونخوا 99 ہزار 595، پنجاب 2 لاکھ 50 ہزار 459، سندھ 2 لاکھ 69 ہزار 126، بلوچستان 20 ہزار 321، آزاد کشمیر 14 ہزار 594 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 127 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔