5 367

اے این پی کا تحریک لبیک پر پابندی کا خیر مقدم

ویب ڈیسک (پشاور)اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نیتحریک لبیک پر پابندی کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کر لیا۔تحریک لبیک پر پابندی، مذہبی، نظریاتی اور انسانی بنیادوں پرخیرمقدم کرتے ہیں، ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انتہاپسند قوتوں کو ملک کے مستقبل سے کھلواڑ کی اجازت نہیں دی جائیگی، مذہب کو اپنی ضروریات ، مقاصد یا اقتدار کے حصول کیلئے استعمال کرنا ملکی سالمیت کیلئے نقصان دہ ہے۔

مزید پڑھیں:  سرکاری ریسٹ ہاؤسز میں وی آئی پی شخصیات کے مفت قیام پر پابندی عائد

انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو روز میں پولیس ، عوام، نجی و سرکاری املاک کے ساتھ جو کچھ ہوا، قابل مذمت ہیمذہب کو کارڈ کے طور پر استعمال کرنیوالوں کے خلاف اسی طرح سنجیدگی سے کارروائیاں ہوتی رہیں تو پاکستان جلد گرے لسٹ سے نکل جائیگااگر ایسے معاملات سے سنجیدگی کے ساتھ نمٹا جاتا تو دنیا میں پاکستان کی بدنامی نہ ہوتی۔

مزید پڑھیں:  انسداد منشیات اور سمگلنگ کے خلاف پاکستان کوسٹ گارڈز متحرک

ایمل ولی خان نے مزید کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی قانون، آئین اور پارلیمان کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، قانون ہاتھ میں لینے والوں کو سخت سزا دی جائے۔دنیا کو پیغام دینا ہوگا کہ ہم پرامن ، انتہاپسندی کے خلاف ایک مترقی ملک ہیں۔