99999 2

ملک میں کہیں گرمی ہے تو کہیں بارش سے موسم کافی بہتر

ویب ڈیسک(اسلام آباد)ملک میں کہیں بارش نے موسم کو کافی بہتر اور خوش گوار کر دیا ہے تو کہیں ہلکی گرمی کا راج ہے۔

پنجاب کے کچھ شہروں میں بادل برسے تو موسم خوش گوار ہو گیا، ادھر آزاد کشمیر میں بھی کچھ مقامات پر رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  پیٹرولیم ڈیلرز قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کیخلاف ڈٹ گئے

پنجاب میں شکر گڑھ شہر اور گرد و نواح میں بوندا باندی ہوئی تو موسم خوش گوار ہو گیا۔

گجرات شہر میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش جاری ہے۔صوبہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم ابر آلود رہے گا۔

مزید پڑھیں:  پولیس اہلکار کو گاڑی کے نیچے روندنے والی خاتون کو جیل بھیج دیا گیا

سندھ اور بلوچستان کے بیشتر شہروں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، جبکہ گلگت بلتستان میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔