639728 3546644 mahmood khan cm akhbar 1

لیویز اور خاصہ دار فورس کے شہدا کو بھی وہی مراعات ملیں گی جو پولیس شہدا کو ملتی ہیں-وزیر اعلی خیبر پختونخوا

ویب ڈیسک (پشاور)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت سابقہ قبائلی علاقوں کے لیویز اور خاصہ دار فورس کے مسائل سے متعلق اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں لیویز اور خاصہ دار فورس کے شہدا کے لئے وزیر اعلی محمود خان نے بڑا فیصلہ کیا۔ اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے لیویز اور خاصہ داروں کے ورثا کو شہدا پیکیج دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ ان شہدا کے ورثا کو پولیس میں بھرتی کئے جانے کے علاوہ دیگر مراعات بھی دئے جائیں گے۔ یہ قوم کے شہدا ہیں صوبائی حکومت ان کے ورثا کو تنہا نہیں چھوڑے گی، لیویز اور خاصہ دار فورس کے شہدا کو بھی وہی مراعات ملیں گی جو پولیس شہدا کو ملتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  سابق وزیر خارجہ کو بلو رانی کہنے پر مجھ پر کیس بنایا گیا ہے، شیخ رشید احمد

انہوں نے مزید کہا کہ محمود خان اجلاس میں مہمند اسپیشل خاصہ دار فورس کے باقی ماندہ 511 اہلکاروں کو مستقل کرنے کا بھی فیصلہ۔ وزیر اعلی کی ان اہلکاروں کے باقی مسائل بھی حل کرنے کے لئے متعلقہ حکام کو ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت۔ اجلاس میں ملاکنڈ اور دیر لیویز کو گریڈ 5 سے 7 میں اپ گریڈ کرنے کا بھی فیصلہ۔صوبائی وزیر انور زیب، ایم پی اے شفیق ، آئی جی پی اور سیکرٹری داخلہ کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔

مزید پڑھیں:  چین میں شدید بارشیں، تباہ کن سیلاب سے لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور