1686772 sanjarani 1523865553

کل بروز منگل صبح ساڑھے دس بجے پوری قوم یکجا ہو کر اور یک زبان ہو کر دعا کیلئے نکلے،قائمقام صدر

اسلام آباد:قائمقام صدر محمد صاد ق سنجرانی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کل بروز منگل 17 مارچ 2020 صبح ساڑھے دس بجے پوری قوم یکجا ہو کر اور یک زبان ہو کر دعا کیلئے نکلے : قائمقام صدر محمد صادق سنجرانی نے بتایا کہ عوام کو میل جول محدود کر دیناچاہیے۔ احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہماری سماجی ذمہ داری ہے۔ محمد صادق سنجرانی نے بتایا کہ ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے لگانے سے گریز کریں۔ احتیاطی تدابیر اختیار کرنا کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر لازمی ہوگیا ہے۔ فاصلے پر رہ کر بات چیت کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر ضروری میل جول سے گریز کیا جائے۔ اللہ تعالی سے دعا کریں کہ اس موزی مرض سے ہمیں نجات دلائیں۔

مزید پڑھیں:  وانا، میٹرک کے سالانہ امتحانات ڈیرہ بورڈ کے زیراہتمام جاری