Atiqa Odho

تمام اختلافات کوفراموش کریں اوروبائی بیماری کا مقابلہ کرنےکیلئےمتحد ہوجائیں، عتیقہ اوڈھو

ویب ڈیسک (کراچی)پاکستان سینئراداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا کو احساس ہوا کہ سب سے پہلے انسانیت ہے۔

عتیقہ اوڈھو نے ٹوئٹر پر کورونا وائرس کی بدترین صورتحال سے دوچار پڑوسی ملک بھارت کے لیے دعائیہ پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ اپنے تمام اختلافات کو فراموش کریں اور وبائی بیماری کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی سطح پر متحد ہوجائیں۔

اداکارہ نے کہا کہ اس وائرس نے ہمیں اس بات کا احساس دلایا ہے کہ ہمیں معاشرتی یا سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر ایک دوسرے کے بارے میں سوچنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ سب سے پہلے انسانیت ہے۔

عتیقہ اوڈھو نے اپنے ٹوئٹ میں پڑوسی ملک بھارت کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے اموات اور مریضوں کے خوفناک ریکارڈ بننے لگے ۔ جان سے جانے والوں کے لیے شمشان گھاٹوں میں لکڑیاں، قبرستانوں میں جگہ ختم ہوگئی، میتوں کو اجتماعی طور پر سپرد خاک کرنے کی نوبت آگئی ہے۔