Untitled 1 442

وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان لاوارث اور بیمار  بچے کے مسیحا بن گئے

ویب ڈیسک (پشاور):وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان لاوارث اور بیمار  بچے کے مسیحا بن گئے، وزیر اعلی نے بچے کو "زمونگ کور” میں رکھنے کی ہدایت کردی، وزیر اعلی محمود خان کی بچے کا علاج سرکاری سطح پر کرنے کی ہدایت، بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی، بچہ انور ولد اکبر علی سکنہ ہوتی نہر مردان شوگر کے مرض میں مبتلا ہے۔

مزید پڑھیں:  کسانوں کے مطالبات تسلیم، وزیراعظم کا فوری گندم خریدنے کا حکم

بچہ انور نے کہا کہ والدین جائیداد کے تنازعہ پر قتل کردیئے گئے اور جائیداد پر چچا قابض ہے، کوئی نہیں میرا اس لئے بس اسٹینڈ پشاور میں رہتا ہوں، وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا بچے کو جائیداد میں اس کا حق دلانے کیلئے متعلقہ حکام کو اقدامات کی ہدایت، وزیر اعلی محمود خان نے بچے کو کپڑے اور دیگر تحائف بھی دیے۔

مزید پڑھیں:  غزہ جنگ کے دوران 4لاکھ عمارتیں تباہ ہوئیں،اقوام متحدہ

محمود خان نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت غریبوں ، لاچاروں کی  مددگار ہے۔ پناہ گاہ ، کوئی بھوکا نہ سوئے اور دیگر پروگرام غریبوں کی فلاح کیلئے شروع کئے۔