بھارت میں دلہن نے 2کا پہاڑا سنانے میں ناکامی پر شادی منسوخ کردی

ویب ڈیسک(ممبئی) بھارت کے ضلع مہوبا کے ایک گاؤں میں 2 کا پہاڑا سنانے میں ناکامی پر دلہن نے شادی سے انکار کر دیا۔

مقامی پولیس کے مطابق شادی کی تقریب میں دونوں خاندانوں کے چند افراد شامل تھے۔ دلہن جسے دلہا کی تعلیمی قابلیت پر شبہ تھا۔ اس نے پھولوں کی مالا پہنانے سے پہلے دلہا سے 2 کا پہاڑا سنانے کی فرمائش کر دی۔

مزید پڑھیں:  غزہ کیلئے سرحدی کراسنگ کو کھولنا ہو گا، امدادی ٹرک تیار کھڑے ہیں، جان کربی

ناکامی پر دلہن نے مالا پہنانے سے انکار کر دیا اور منڈپ سے نیچے اتر گئی۔ دلہن کے اہل خانہ نے اسے منانے کی بہت کوشش کی، مگر وہ انکار پر قائم رہی جس پر دلہا باراتیوں سمیت واپس چلا گیا۔

مزید پڑھیں:  امریکہ نے اسرائیل کے رفح آپریشن کو غلطی قرار دیدیا