chickens

پشاور:چکن کی قیمتوں نےٹرپل سنچری بھی عبورکرلی

ویب ڈیسک(پشاور)چکن کی قیمتوں نے ٹرپل سنچری بھی عبور کرلی ہے، چکن کی قیمت میں مزید 10 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی کلو چکن کی قیمت 301 روپے ہوگئی ،موجودہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

چکن کی بڑھتی قیمتوں پر شہری پریشان ہیں، کہتے تنخوادار طبقہ اب مرغی کے گوشت کو ترسے گا۔

مزید پڑھیں:  قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے،وزیراعظم

شہریوں کا کہنا ہے کہ کورونا کی طرح کی چکن کی قیمتیں بھی بے قابو ہو رہی ہیں، حکومت اِنہیں بھی لاک ڈاؤن لگائے۔

دوسری جانب فروٹ اورسبزیوں کی قیمتوں میں بھی کمی نہ آسکی سیب ،کیلا، امردو کا سرکاری نرخ ایک جبکہ مارکیٹ ریٹ دوسرامقررہیں ۔

مزید پڑھیں:  مدینہ منورہ میں موسلادھار بارش ، مسجد نبوی میں پانی داخل ہوگیا

سبزیوں کی قیمتوں میں بھی خود ساختہ اضافہ کیا آلو میں 5 روپے فی کلو اضافہ سرکاری نرخ 50،مارکیٹ ریٹ 60 روپے مقرر پیاز، ٹماٹر لہسن، ادرک کی قیمتیں بھی کم نہ ہوسکی۔