corona 17

خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 29 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک (پشاور): خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 814 افراد کورونا سے صحت یاب، محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا سے صحت یاب مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 13 ہزار 502 ہوگئی، 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 522 افراد متاثر ہوئے، صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 25 ہزار 914 ہو گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں کورونا وائرس سے 29 افراد انتقال کرگئے، صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 3697 ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا اسمبلی اجلاس بلائے بغیر بجٹ منظوری پر غور

خیبرپختونخوا میں فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 697 ہے، صوبے میں ایک دن میں 7 ہزار 486 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پشاور میں 123، مردان میں 52، سوات میں 38، چارسدہ میں 37 اور دیر اپر میں 32 نئے مریض سامنے آئے۔

مزید پڑھیں:  ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، مزید نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا