l 926259 023302 updates

خیبرپختونخواحکومت کاکوروناویکسین کی خریداری کا فیصلہ

ویب ڈیسک(پشاور) خیبرپختونخواحکومت نےکوروناویکسین کی خریداری کا فیصلہ کیا ہے۔

سیکرٹری محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے کہا ہے کورونا ویکسین کی خریداری کی سمری منظوری کےلئے وزیراعلی خیبرپختونخوا کو ارسال کر دی ہے،صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعد کورونا ویکسین کی 10 لاکھ ڈوزخریدیں گےاور پولیس، اساتذہ دیگر سول سروسز فراہم کرنے والے ملازمین کو ویکسین لگائیں گے۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں سلنڈر دھماکا: ایک شخص جاں بحق، 6زخمی

انہوں کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کورونا ویکسین فراہم کی جارہی ہے، عید پر پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے باعث سے ویکسینیشن کا عمل سست ہوا ہے۔لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد کورونا ویکسی نیشن میں تیزی آئے گی۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں فریقین کے مابین فائرنگ ،دو افراد جاں بحق ہوگئے

سیکرٹری محکمہ صحت کے مطابق 30 سال کے عمر کے افراد کی کورونا ویکسینیشن شروع کررہےہیں،کورونا ویکسی نیشن سینٹرز میں کاونٹرز کی تعداد بھی بڑھائی جا رہی ہے۔ سینٹرز 276 سے 484 تک بڑھائیں گے۔