487565 30211998

صوابی: شدید بارش اور ژالہ باری نے تباہی مچا دی، فصلیں تباہ

ویب ڈیسک(صوابی) ضلع صوابی کے مختلف علاقوں میں شدید ژالہ باری سے تمباکو اورگندم سمیت دیگر فصلوں باغات اور سبزیوں کو نقصان پہنچاہے۔

گذشتہ شام صوابی کےعلاقوں کالوخان،نواں کلی ،شیوہ،ترلاندی،مناگی اورعلاقہ رزڑکی دیگرعلاقوں کےعلاوہ بوقو جھنڈہ ،زیدہ،ٹوپی،مینی،بونیر کے علاقہ چملہ کے مختلف علاقوں میں بارش کے ساتھ شدید ژالہ باری ہوئی جس سے گندم اور تمباکو علاوہ باغات اوردیگرکھڑی فصلوں کونقصان پہنچا ہےجس کی وجہ سے زمینداروں کو کافی مالی نقصان پہنچا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا :صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں:  عمرایوب نے شہبازشریف کو کرائے کا وزیراعظم قرار دیدیا

ضلع بھر کے زمینداروں نے صوبائی حکومت سے متاثرہ علاقوں کو افت زادہ قرار دینے اور زمینداروں کے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرنے کیلئے خصوصی پیکج کا مطالبہ کیا۔