pm imran khan holds meeting to review progress on economic package 1587563064 7494 2

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 18 مئی کو طلب کرلیا، چودہ نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا

ویب ڈیسک (اسلام آباد) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 18 مئی کو طلب کرلیا،وفاقی کابینہ 14 نکاتی ایجنڈا پر غور کرے گی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کو آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ پر بریفنگ دی جائے گی ،آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام پر بھی غور کیا جائے گا،وفاقی کابینہ کرتارپور راہداری منصوبے کو پیپرا رولز سے استثنیٰ دینے کی منظوری دے گی ۔

وفاقی کابینہ اقوام متحدہ کی چار گاڑیوں کو پاکستان کے راستے کابل لے جانے کی منظوری دے گی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ پاک چین سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر یادگاری سکہ جاری کرنے کی منظوری دے گی،کابینہ ریلوے پولیس کے دائرہ اختیار سے متعلقہ ایس آر اوز جاری کرنے کی منظوری دے گی۔

مزید پڑھیں:  صوبائِی کابینہ اجلاس، قابل طلبا کو مفت تعلیم اور گندم خریداری کی منظوری

کابینہ الیکشن کمیشن کی سالانہ رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے گی،وفاقی کابینہ نجی ایئرلائن کو پیسنجر اینڈ کارگو لائسنس جاری کرنے کی منظوری دے گی ،لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی کی منظوری کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔

وفاقی کابینہ پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی فاونڈیشن کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کی منظوری دے گی ،کابینہ الیکٹرانک سرٹیفیکیشن ایکریڈیشن کونسل کے ارکان تعینات کرنے کی منظوری دے گی ۔بیرون ملک پاکستانی مشنز میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی تعینات کرنے کی منظوری کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔

مزید پڑھیں:  ن لیگ کا بیانیہ وہی ہوگا جو نواز شریف دیں گے، رانا ثناء اللہ

کابینہ نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی پر غور کرے گی،کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے فیصلوں کی توثیق متوقع ہے ،کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے ۔

وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔