Untitled 2 73

ہری پور:سینٹرل جیل میں بھی کورونا ویکسین لگانےکاعمل شروع

ویب ڈیسک(ہری پور)ہری پورسینٹرل جیل میں بھی کورونا ویکسین لگانےکاآغازکردیا گیاہے۔

جیل سپرنٹنڈنٹ کےکہنے کےمطابق سینٹرل جیل انتظامیہ کی جانب سے انتظامات مکمل ہیں،جیل میں قیدیوں سمیت سٹاف کیلئے ویکسین نہایت ضروری ہے،سینٹرل جیل ہری پور میں 30سال سےزائدقیدہوں اور عملے کے افرادکو کروناویکسین لگائی جارہی ہےاور کورونا SOPsپرعمل درآمدکیا جارہاہےتمام قیدیوں حوالاتیوں کو ماسک اورکورونا SOPsپر سختی سے عمل درآمد کروا رہے ہیں اور کورونا ویکسینیشن کے عمل کو انشاء اللہ نہایت پرامن طریقہ سے مکمل کریں گے۔

مزید پڑھیں:  خیبر میں آفریدی اقوام کاگرینڈ جرگہ ،لوڈ شیڈنگ خاتمے کیلئے ڈیڈلائن