2097170 fawadx 1603520072

ملک کی تاریخ میں پہلی بار چار ہزار ارب روپے سے زیادہ ٹیکس اکٹھا ہوا۔فواد چوہدری

ویب ڈیسک (اسلام آباد): ‏پیپلز پارٹی اور نون لیگ نے معیشت کا جو حشر کیا اس کے نتیجے میں معاشی تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑا، وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق ایک طویل انتظار کے بعد معاشی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، ملک کی تاریخ میں پہلی بار چار ہزار ارب روپے سے زیادہ ٹیکس اکٹھا ہوا، بیرون ملک پاکستانیوں نے معیشت کو ‏پاؤں پرکھڑا کرنے کی اس کوشش میں بھرپور حصہ ڈالا اور1,000ارب روپیہ پاکستان بھیجے، گندم، چاول، گنااور مکئی کی تاریخی پیداوار ہوئی زرعی معیشت میں 1100ارب روپیہ منتقل ہوا، اس سے کسانوں کی قوت خرید میں بھرپور اضافہ ہوا، ٹریکٹر 64% زیادہ فروخت ہوئے کھاد اور زرعی ادویات کے استعمال میں اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں:  پشاور:پراگریس آفیسر کو دو اضلاع میں 8چارج دینے کی انکوائری شروع

انہوں نے مزید کہا کہ ‏اسٹاک مارکیٹ نے 27 مئی کو 2.21 ارب شیئرز کی خریدو فروخت سے نیا ریکارڈ قائم کیا، اس وقت پاکستان کی مارکیٹ دنیا کی بہترین مارکیٹ ہے، سوال یہ ہے کہ کیا اس وقت جب معیشت اوپر جارہی ہے اور عام آدمی کی حالت بدل رہی ہے اپوزیشن احتجاج کی کال کیوں دے رہی ہے، ایسی سیاست کا فائدہ کس کو ہوگا۔

مزید پڑھیں:  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی