Corona kills 16 more patients in kp

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے10 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک (پشاور): محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے10 افراد انتقال کر گئے، صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 4ہزار135 ہوگئی، خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید326 افراد متاثر ہوئے، صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ34 ہزار 72ہوگئی، خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ299مریض صحت یاب ہوئے، صوبے میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایک لاکھ 25ہزار 357ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  گوشت کا معیار جانچنے کیلئے لیبارٹری کا قیام لائق تحسین قرار

پشاور میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران5 افراد جاں بحق، پشاور میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد2038 ہوگئی، پشاور میں کورونا سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید66 افراد متاثر ہوئے، پشاور میں کورونا کیسز کی تعداد49 ہزار314 ہوگئی، صوبے میں ایک دن میں 8ہزار78 نئے ٹسٹ کئے گئے۔

مزید پڑھیں:  سائبر کرائم ایف آئی اے سے علیحدہ ،نئی اتھارٹی بنا دی گئی