2019 coronavirus

ملک میں کوروناوبا سےمزید 76 افرادجاں بحق

ویب ڈیسک(اسلام آباد) ملک میں کرونا کے مثبت آنے کی شرح میں کمی کا سلسلہ جاری ہے تاہم اموات کی تعداد میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق این سی اوسی کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کی رپورٹ کےمطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 52ہزار427کرونا ٹیسٹ کیےگئے،اس دوران ایک ہزار629نئےکیسز سامنے آئے جبکہ مزید 76 مریض وبا کا شکار ہوکر دنیا سے چل بسے، جس کے بعدملک میں مہلک وبا سے شکار ہونے والے افراد کی تعداد 21ہزار265ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا مثبت آنے کی شرح 3.10 رہی، جبکہ اب تک کرونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 9لاکھ 32 ہزار 140 ہوگئی ہے، 8 لاکھ 60 ہزار 385 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بجلی کا یونٹ 2 روپے 94 پیسے مزید مہنگا ہونے کا امکان

رپورٹ کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 241 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار 105، خیبرپختونخوا 4 ہزار 135، اسلام آباد 763، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 287 اور آزاد کشمیر میں 551 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 81 ہزار 626، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 34 ہزار 72، پنجاب 3 لاکھ 41 ہزار 789، سندھ 3 لاکھ 22 ہزار 350، بلوچستان 25 ہزار 589، آزاد کشمیر 19 ہزار 456 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 629 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کیخلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 19 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔