download 1 72

یونیورسٹیوں میں ڈرگ کےاستعمال کےمکمل خاتمےکیلئےخصوصی قانون سازی کی ضرورت ہے،گورنرشاہ فرمان

ویب ڈیسک (پشاور)گورنرہاؤس پشاور میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔

ذرائع کے مطابق تقریب میں ہائرایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی اورنیکٹا کےدرمیان صوبہ کے نوجوانوں کو انتہا پسندی سے بچانے کیلئےایم او یوطے پایا گیا۔

تقریب میں گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان مہمان خصوصی جبکہ معاون خصوصی اعلی تعلیم کامران بنگش، ڈائریکٹرجنرل نیکٹامحمدعلی بابا خیل بھی موجو دتھے۔

گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان نے کہا کہ ایک انتہائی منظم طریقے سے ہمارے خطے میں وار سائیکالوجی نافذ کی گئی،وارسائیکالوجی کو نفرت کاتاثردےکردہشت گردی کی شکل میں تبدیل کردیاگیا۔ ہم نے انتہاپسندی اوردہشت گردی پر اپنی روایات وکلچر کے مطابق قابو پایا، ہمیں اپنی روایات، کلچر سے باہر نہیں نکلنا اور نہ ہی ان کو خراب ہونے دیناہے۔

مزید پڑھیں:  طے کرلیں ہم کسی کے ہاتھوں استعمال نہیں ہوں گے، چیف جسٹس

انہوں نے کہاکہ ہم نے نوجوان نسل کو انتہاپسندی اور ڈرگ کے رجحان سے باہرنکالناہے، یونیورسٹیوں میں ڈرگ کے استعمال کے مکمل خاتمے کیلئےخصوصی قانون سازی کی ضرورت ہے۔ وائس چانسلرز اورفیکلٹی اراکین کی کارکردگی کو ڈرگ کی روک تھام سے متعلق کردار کے ساتھ لنک کرناچاہیے،خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کومیڈیسن کی صورت استعمال ہونیوالی نشہ آورادویات کی روک تھام کیلئے اقدامات کرناہوگا۔

مزید پڑھیں:  صدرمملکت کا کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم