571390 023700 updates

صوبائی حکومت کیجانب سےنجی پھل وسبزی منڈیوں کیلئےقواعد وضوابط مرتب

ویب ڈیسک(پشاور)خیبر پختونخوا حکومت نے نجی پھل وسبزی منڈیوں کیلئےقواعد وضوابط مرتب کرلیے،پھل و سبزی منڈیوں میں لاوڈ سپیکر اور ہارن کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کی روشنی میں قواعد و ضوابط ترتیب دیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  8فروری کے عام انتخابات دھاندلی زدہ تھے ،میاں افتخار حسین

نئے قواعد وضوابط کے مطابق منڈیوں میں بائیکاٹ کرنے اور تشہیری مواد کی تقسیم کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔عدالت سے سزا یافتہ شہری اور بغیر شناختی کارڈ شہری پھل و سبزی منڈی قائم نہیں کرسکیں گے ،منڈی کیلئے کم از کم سڑک کے قریب دو ایکڑاراضی ہونا ضروری ہے۔ منڈی گنجان اباد علاقوں میں قائم نہیں ہوگی جہاں سکول ،ہسپتال اور دیگر سرکاری دفاتر کے لیے ٹریفک جام کا مسئلہ بنے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، 2 روزہ پاک انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو 2024 کا انعقاد

منڈیوں میں نرخنامہ آویزاں کرنا لازمی ہوگا،بغیر ٹی ایم اے کے بل بورادز اور پوسٹر چسپاں کرنے پر پابندی عائد ہوگی ۔منڈیوں میں صرف ٹریڈ لائسنس رکھنے والے ہی کاروبار کرسکیں گے , خلاف ورزی پر لائسنس منسوخ کیا جائےگا۔