935007 075836 updates

صوبہ میں ساڑھے 3 لاکھ افراد کی ویکسینیشن مکمل

ویب ڈیسک (پشاور)خیبر پختونخوا میں تقریباً ساڑھے 3 لاکھ افراد کی کورونا وائرس کی ویکسینیشن کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔

صوبہ میں شہریوں کی کورونا وائرس کی ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے، صوبے میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 49 ہزار 999 افراد کی ویکسینیشن کا عمل مکمل کیا گیا۔

صوبے میں 3 لاکھ 38 ہزار 52 ہیلتھ ورکرز اور معمر افراد کو سائنو فارم کی پہلی خوراک دی گئی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ دہشت گردی ہو رہی ہے، وزیر دفاع

2 لاکھ 46 ہزار 223 ہیلتھ ورکرز اور معمر افراد کو سائنو فارم کی دوسری خوراک دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق صوبے میں 5 لاکھ 34 ہزار 838 ہیلتھ ورکرز اور معمر افراد کو سائنو ویک کی پہلی خوراک دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی تخت بھائی کے 15عہدیداروں کی بنیادی رکنیت ختم

50 ہزار 822 ہیلتھ ورکرز اور معمر افراد کو سائنو ویک کی دوسری خوراک دی گئی۔

خیبر پختونخوا میں 52 ہزار 954 بزرگ افراد کو کین سائنو ویکسین بھی لگائی جا چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صوبے میں 1 لاکھ 24 ہزار 188 ہیلتھ ورکرز اور معمر افراد کو اسٹرازینیکا ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی۔