thumbs b c d758316b18c0db29eac8a102498c2cc5 1 724x320 2

پشاور: ایل آر ایچ کی او پی ڈی سروسزبحال

ویب ڈیسک (پشاور)کورونا کیسزمیں کمی آنےکے بعد ایل آر ایچ میں او پی ڈی سروسزبحال کر دیں گئیں۔

ترجمان ایل آر ایچ کے مطابق ابتدائی طور پر گائنی، پیڈز، آئی، ای این ٹی، میگزیلوفیشل، اینڈوکرائنالوجی، ڈرماٹالوجی، یورالوجی، سائکاٹری اور روماٹا لوجی یونٹس کی او پی ڈی شروع کر دی گئی ہے۔ او پی ڈی میں پانچ سو مریضوں کو پرچی دی جائے گی، نہایت ضروری داخلے اور آپریشن ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  ججز خط:پی ٹی آئی نے چیف جسٹس کاطرزعمل مایوس کن قراردیا

انہوں نے مزید کہا کہ مریضوں اور تیمارداروں پر ماسک لازمی قرار، ایک مریض کے ساتھ ایک تیماردار کو اجازت ہے۔ ایل آر ایچ میں اسوقت بھی کورونا کے 85 مریض داخل ہیں اورکورونا اب بھی موجود ہے احتیاطی تدابیر کے ساتھ او پی ڈی سروسز فراہم کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ضلع بنوں میں ایک اور بچہ اغواء ، لواحقین کا احتجاج