pm imran khan calls ncc meeting as covid 19 infections surge across pakistan 1604324501 8710 e1612367530240

پاکستان کی معیشت نہ صرف استحکام بلکہ ترقی کی جانب گامزن ہے- وزیرِ اعظم عمران خان

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس، اجلاس میں وفاقی وزراء، معاونین خصوصی ، پارٹی رہنما اور ترجمان شریک، اجلاس میں ملکی صورتحال خصوصاً حکومت کی جانب سے پیش کردہ عوامی ترقیاتی بجٹ ، بجٹ میں عوام کو پہنچائے جانے والے ریلیف اور خصوصاً معاشی ترقی کے عمل کو تیز کرنے کے حوالے سے اقدامات زیر غور آئے،پارٹی رہنماؤں نے ایک متوازن ، عوام دوست اور معاشرے کے ہر طبقے کے لئے مثبت بجٹ پیش کرنے پر وزیرِ اعظم اور حکومتی معاشی ٹیم کو مبارکباد دی۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس امر پر بے حد اطمینان ہے کہ پاکستان کی معیشت نہ صرف استحکام بلکہ ترقی کی جانب گامزن ہے، انہوں نے کہا کہ کورونا کےدور میں جب عالمی سطح پر ہرمعیشت کو سخت دھچکا لگا ہے، اور معاشی مسائل پیدا ہوئے ہیں، وہاں پاکستان نے کامیاب حکمت عملی سے معاشی سفر طے کیا ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ ترقی کا بجٹ ہے جس کا مقصد معاشی استحکام کو نہ صرف مزید مستحکم کرنا ہے بلکہ معیشت کے اہم شعبوں زراعت، انڈسٹری، ہاؤسنگ وغیرہ جیسے اہم شعبوں کو فروغ دینا ہے.

مزید پڑھیں:  مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، ملک بھر میں آج سے موسلادھار بارشوں کا امکان

وزیرِ اعظم نے موجودہ حکومت کے اہم اقدامات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام، صحت کارڈ، ٹین بلیئن سونامی، سائنس و ٹیکنالوجی کا فروغ، تخفیف غربت اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے جیسے پروگراموں پر خصوصی توجہ دینے کا مقصد ملک کو درپیش چیلنجز پر موثر طریقے سے قابو پانا ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی بھرپور کوشش رہی ہے کہ موجودہ بجٹ میں معاشرے کے ہر طبقے کے لئے امید کی کرن ثابت ہو،
وزیرِ اعظم نے پارٹی ترجمانوں کو ہدایت کی کہ بجٹ کے نکات کے بارے میں عوام کو بھرپور آگاہی فراہم کریں تاکہ غلط فہمیاں پھیلانے والے عناصر کے عزائم ناکام ہوں۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی اجلاس، مہنگی بجلی پیداوار پر توجہ دلاو نوٹس پیش کیا جائیگا