Untitled 2 3 2

صوبہ بھر میں کورونا اور شدید گرمی کے باعث معطل تعلیمی سرگرمیاں بحال

ویب ڈیسک (پشاور)خیبر پختونخوا میں کورونا اور شدید گرمی کے باعث معطل تعلیمی سرگرمیاں بحالکر دیاگئیں۔گرمی کی شدت کے باعث 10 جون کو سکولز بند کیے گئے تھے ، صوبائی دارالحکومت پشاور میں بھی کورونا کیسز میں کمی کے بعد تعلیمی سلسلہ بحال ہوگیا۔

مزید پڑھیں:  وانا، میٹرک کے سالانہ امتحانات ڈیرہ بورڈ کے زیراہتمام جاری

تفصیلات کے مطابق پرائمری اور مڈل سکول بھی کھول دئیے گئے ۔کورونا کے باعث پشاور، مردان، ہنگو، دیر سمیت چھ اضلاع میں اسکول تقربیا تین ماہ سے بند تھے ۔ میدانی علاقوں میں شدید گرمی سے اسکول 10 جون سے بند تھے ۔ محکمہ تعلیم نے اوقات کم کرکے اسکول کھول دئیے ۔محکمہ تعلیم کے مطابق گرم اضلاع والے علاقوں میں کلاسز صبح سات سے دس بجے تک ہوں گی۔

مزید پڑھیں:  ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی پی ٹی آئی کومذاکرات کی پیش کش