mardan 12

مردان: ضلع بھر میں ایمرجنسی نافذ حکم نامہ جاری

ویب ڈیسک (مردان): ضلع بھر میں ایمرجنسی نافذ حکم نامہ جاری، مردان ڈپٹی کمشنر مردان نے متاثرہ علاقہ خرکی میں بنگلہ پل نہر کی گری پشتوں کی فوری طور پر بحالی کا کام جاری کیا، محکمہ رلیف، بحالی و آباد کاری خیبر پختونخواہ کی جانب سے 26 جون 2021 تک ضلع بھر میں نافذ ایمرجنسی کا اعلامیہ جاری کردیا، اعلامیے میں ڈپٹی کمشنر مردان نے ایگزیکٹیو انجنیئر ملاکنڈ ایرگیشن کو ہدایات جاری کی، نافذ ایمرجنسی کے دوران مچئی کنال کے متاثرہ حصے کی بحالی کیلئے 24/7 تعمیراتی کام جاری رکھے، تاکہ مچئی کنال پر پانی کی بحالی ممکن ہوسکے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنائنس اینڈ پلانگ /فوکل پرسن نیک محمد خان کو متاثرہ علاقے کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی، کڑی نظر رکھنے کی ہدایات جاری وقتاً وقتاً صوبائی حکومت کو آگاہ کریں۔ تاہم عوام سے اپیل کی کہ وہ متاثرہ کنال/نہر کی بحالی تک جانے سے گریز کریں۔

مزید پڑھیں:  بارشوں کا نیا سپیل، خیبر پختونخوا میں سیلاب کے خطرات۔ الرٹ جاری