4

پشاور:موٹرکارسواروں کی فائرنگ ، 2 موٹرسائیکل سوارجاں بحق

ویب ڈیسک(پشاور)پشاور کے علاقےورسک روڈ بابو گڑھی نزد پشاور پبلک سکول علاقہ تھانہ مچنی گیٹ میں موٹر کار سواروں نے 2 موٹر سائیکل سوار(1) آفاق خلیل ولد فرمان (2)روح اللہ ولد فرمان ساکنان تہکال کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ذرائے کے مطابق تھانہ مچنی گیٹ کی حدود ورسک روڈ نزد پشاور پبلک سکول محالف فریق نے فائرنگ کرکے مسمیان روح اللہ عمر 31 سال اور آفاق عمر 28 سال پسران امان اللہ کو قتل کردیا۔

مزید پڑھیں:  صوبائِی کابینہ اجلاس، قابل طلبا کو مفت تعلیم اور گندم خریداری کی منظوری

پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ موقع سے خالی خول ، سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر اہم شواہد اکٹھے کر لئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  کالجوں کے داخلہ فیس میں کمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں، مزمل اسلم

ڈی ایس پی ورسک اس وقت موقع پر موجود ہے اور تفتیشی عمل کی نگرانی کر رہے ہیں ۔

واضح رہے گزشتہ شب قتل ہونےوالے مخالف فریق ملک جہانگیر گروپ نےآج بدلہ لیتے ہوئےمخالف فریق کے دو افراد کوقتل کردیا۔