.jpg

خواتین سےمتعلق بیان پرپیپلزپارٹی کاوزیراعظم سےخواتین سےمعافی مانگنےکا مطالبہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وزیراعظم کا خواتین کے لباس سے متعلق بیان دینے پر پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سے خواتین سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

نیر بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے بیان پر خواتین میں تشویش اور غصہ پایا جاتا ہے۔وزیراعظم کا لباس سے متعلق بیان انتہائی افسوسناک اور متاثرہ خواتین کے زخموں پر نمک چھڑکنے کا مترادف ہے،انہوں نے بیان دیکر مجرموں کا ساتھ اور خواتین کی توہین کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا بیان اپنی نااہلی اور ناکامی کا ملبہ خواتین پر ڈالنے کی کوشش ہے۔موٹروے حادثے کے بعد کہا گیا کہ خواتین رات کو باہر نکلیں گی واقعات تو ہوں گےاور اب کہا جا رہا ہے کہ جنسی زیادتی کے واقعات کی ذمہ دار خواتین خود ہیں۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی اجلاس، مہنگی بجلی پیداوار پر توجہ دلاو نوٹس پیش کیا جائیگا

نیر بخاری نے سوال کیا ہےکہ کیاآنے والے دنوں میں یہ کہا جائیگا کہ خواتین گھروں سے نکلیں ہی نہ تو واقعات بھی نہیں ہوں گے؟وزیراعظم بتائیں کہ انکی حکومت کی رٹ کہاں ہے؟

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے خواتین کے لباس کے بارے میں بیان پر پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ کسی مرد کو یہ حق نہیں کہ وہ خواتین کے خلاف جنسی تشدد اور جرائم کا الزام خواتین یا اُن کے لباس پر عائد کرے۔

اپنے بیان میں شیری رحمان کا کہنا تھاکہ صدمہ ہوا ہے کہ ہمارے وزیراعظم نے ایسا کیا، کیا عمران خان نہیں جانتے کہ ایسا کہہ کر اُنہوں نے خواتین پر ظلم کرنے والوں کو اپنے جرائم کے جواز کیلئے نیا بیانیہ فراہم کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بشری بی بی کا طبی معائنہ، شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز کو اجازت دی جائے، عمر ایوب

انہوں نے کہا کہ کسی بھی وزیر اعظم کیلئے اس طرح کی بات کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے، وزیر اعظم کا یہ بیان انتہائی غیر ذمے دارانہ اور قابلِ مذمت ہے۔

خیال رہے کہ انٹرویو دیتے ہوئے خواتین پر جنسی تشدد سے متعلق بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مرد کوئی روبوٹ نہیں ہے، اگر عورت کپڑے کم پہنے گی تو اس کا اثر تو ہو گا۔