پشاوریونیورسٹی اسٹاف کےڈگری کی فیسوں میں حصے لینےکا انکشاف

ویب ڈیسک (پشاور)پشاور یونیورسٹی میں شعبہ امتحانات کے سیکریسی اسٹاف کے ڈگری کی فیسوں میں حصےلینےکاانکشاف ہوا ہے۔

دستاویزات کےمطابق سیکریسی اسٹاف نے ڈگریوں کے اجراء اور ویری فکیشن کی مد میں ملنے والی رقم کا 8 فیصد وصول کیا، 2012ء سے سیکریسی اسٹاف اپنا حصہ وصول کررہا ہے۔رقم میں 50 فیصد حصہ کنٹرولر امتحانات کا رہا ہے، رقم کا 30 فیصد ڈپٹی کنٹرولر اور 20 فیصد ویری فکیشن اسسٹنٹ نے وصول کیا۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان، خوشاب حادثہ میں جاں بحق ہونیوالوں کیلئے شہداء پیکیج کا مطالبہ

آن لائن فارن ویریفکیشن فیس میں کنٹرولر امتحانات اور رجسٹرار کا 40 فیصد حصہ رہا، ویریفکیشن اسسٹنٹ کا بھی آن لائن ویریفکیشن فیس میں 20 فیصد حصہ مختص ہے۔فیسوں میں ملازمین کو حصہ دینے کا فیصلہ یونیورسٹی سینڈیکیٹ نے 2012ء میں کیا تھا، ڈگریوں اور ڈی ایم سیز کے اجراء اور تصدیق کی فیسیں 1 ہزار سے 3 ہزار تک ہیں۔

ڈگریوں کے آن لائن فارن ویری فکیشن کی فیس 50 ڈالرز ہے، پشاور یونیورسٹی میں سالانہ 20 ہزار سے زیادہ ڈگریاں جاری اور ویری فائی ہوتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  افغان صوبہ بامیان میں فائرنگ ،3غیر ملکیوں سمیت 4افراد ہلاک

ویریفکیشن کی مد میں سالانہ 2 کروڑ روپے میں سے 16 لاکھ سیکریسی اسٹاف وصول کرتا ہے، ڈگریوں کے اجراء کی مد میں سالانہ 3 کروڑ 30 لاکھ میں سے 26 لاکھ سیکریسی اسٹاف وصول کرتا ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ 2012ء سے پشاور یونیورسٹی کے سیکریسی اسٹاف کو کروڑوں روپے اپنی تنخواہ کے علاوہ دیئے گئے ہیں۔