vaccination

صوبہ میں4 لاکھ سےزائدافراد کی ویکسینیشن کاعمل مکمل

ویب ڈیسک(پشاور): خیبرپختونخوا میں شہریوں کی کورونا ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے، مجموعی طور پر4 لاکھ 56ہزار67 افراد کی ویکسینیشن کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق 5لاکھ 48ہزار312 افراد کو سائنو فارم کی پہلی اور2لاکھ59 ہزار584 افراد کو سائنو فارم کی دوسری خوراک دی گئی ہے۔9لاکھ31 ہزار188 افراد کو سائنو وک کی پہلی 89298فراد کو سائنو وک کی دوسری خوراک دی جا چکی ہے۔اس کے علاوہ 1لاکھ71 سو 85 افراد کو کین سائنو ویکسین بھی لگائی جاچکی ہےاور1لاکھ49 ہزار149 افراد کو اسٹرازینیکا ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی ہے۔ صوبے میں3657 شہریوں کو پاک ویک کی پہلی ڈوز اور
642فراد کو فایئزر ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  گڈ گورننس اور مسائل کےحل کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہوتی ہے، علی امین