خیبر پختونخوا حکومت پیسکو کی 2 ارب روپےسےزائد کی نادہندہ نکلی

ویب ڈیسک(پشاور)خیبرپختونخوا کےذمہ 2127 ملین روپےواجب الادا ہیں،صوبائی حکومت کےذمہ پیسکوواجبات 2 ارب روپےسےتجاوزکرگئے۔

صوبائی حکومت کے ذمہ پیسکو کے 1 ارب 22 کروڑ روپے واجب الاد۔ ضلعی حکومتوں کے ذمہ 52 کروڑ روپے کی ادائیگی واجب الادا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقامی حکومتیں 37 کروڑ 82 لاکھ روپے کی نادہندہ ہیں،سب سے زیادہ 76 کروڑ محکمہ پبلک ہیلتھ اینڈ انجینیئرنگ کےذمہ ہیں، پولیس کے ذمہ 12 کروڑ 79 لاکھ روپے کے واجبات ہیں جبکہ ایریگیشن 12 کروڑ، عدلیہ کے ذمہ 5 کروڑ 55 لاکھ روپے ہیں۔جیل خانہ جات 1 کروڑ، ورکس اینڈ سروسز 3 کروڑ کے نادہندہ، محکمہ صحت 4 کروڑ، محکمہ جنگلات و آبی حیات 10 کروڑ کے نادہندہ ہیں۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، 120 کلو چرس برآمد ہونے پر ملزمان کو عمر قید کی سزا

اسٹیبلشمنٹ پر97 لاکھ، اعلیٰ تعلیم 81 لاکھ اوقاف 76 لاکھ واجب الااداہیں، ٹی ایم ایز میں ٹی ایم اے 3 پشاور 10 کروڑ 64 لاکھ کی نادہندہ جبکہ ٹی ایم اے1 پشاورکے ذمہ 8 کروڑ 15 لاکھ کے بقایاجات ہیں۔ ٹانک 3 کروڑ، ڈی آئی خان 2 کروڑ،مردان 1 کروڑ، کوہاٹ، ہریپور، لکی مروت، لاچی ، ایبٹ آبادبھی ایک ایک کروڑ کے نادہندہ ہیں۔

مزید پڑھیں:  جلاؤ گھیراؤکیس، علی امین گنڈاپور کی عبوری ضمانت میں توسیع، استثنیٰ بھی منظور

پشاور۔ سرائے نورنگ87 لاکھ، ہنگو80 لاکھ اور مینگورہ کے ذمہ 75لاکھ واجب الادا