پشاور:صحت ملازمین کےالاؤنس میں 3 تبدیلیاں کی جائیں گی،تیمورجھگڑا

ویب ڈیسک (پشاور) وزیر صحت و خزانہ تیمور جھگڑانے اپنے پیغام میں کہا ہےکہ صحت ملازمین کے الاؤنس میں 3 تبدیلیاں کی جائیں گی۔

اپنے ٹویٹ پیغام میں صوبائی وزیرنے کہا ہے کہ ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کے لیے سابقہ ایف آر علاقے ضم اضلاع کے برابر تصور کیے جائیں گے۔ ٹرینی میڈیکل آفیسرز کے پیکج کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا،ضم اضلاع کو ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کی کیٹیگری اے یا بی میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی عبوری ضمانت میں 24مئی تک توسیع
مزید پڑھیں:  کرغزستان میں پاکستانیوں کیساتھ کیا جانیوالا سلوک قابل مذمت ہے، مولانا نسیم علی شاہ

انہوں نے کہا کہ محکمانہ کارروائی کے بعد اس امر کا اعلامیہ جاری کر دیا جائے گا۔