5e7261e7763ef

خاتون مصنفہ اسمانبیل کراچی میں انتقال کرگئی

ویب ڈیسک (کراچی)معروف ڈرامہ سیریل ’خانی‘ کی لکھاری خاتون مصنفہ اسمانبیل کراچی میں انتقال کرگئی ہیں۔

ان کےلکھے ہوئے ڈراموں میں باندھی اور فلم مان جاونا شامل ہیں۔اسما نبیل بیس سال تک ایڈورٹائزنگ کےشعبےسے بھی منسلک رہیں۔

چالیس سالہ اسماء نبیل بریسٹ کینسرکی مریضہ تھیں،انہوں نےاس بیماری کیخلاف آگاہی بھی پھیلائی۔

اسمانبیل کا نام پاکستانی ٹی وی ڈرامہ کی صنعت میں تیزی سے مقبول ہوا ہے۔ ڈرامہ’سرخ چاندنی‘ بھی ان کی شاندارتحریروں میں شامل ہے۔