.jpg

شائستہ لودھی کامردوں کی تین ناپسند باتوں سےمتعلق انکشاف

ویب ڈیسک (کراچی)اداکار و میزبان شائستہ لودھی نے مردوں کی تین نا پسند باتوں سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

شائستہ لودھی صحافی و میزبان وسیم بادامی کے ہمراہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں جلوہ گر ہوئیں جہاں دوران شو میزبان نے شائستہ سے سوال کیاکہ وہ کون سی چیزیں ہیں جو کسی مرد میں ہوں تو آپ بہت دور بھاگ جاتی ہیں؟

سوال کے جواب میں شائستہ نے کہا کہ اگر کوئی مرد باولا سا ہو فضول بونگیاں مارے، دوسری چیز کہ اگر مرد شو آف کرے تو یہ چیز نہیں پسند آتی۔مرد کی تیسری ناپسند یدہ بات پر گفتگو کرتے ہوئے شائستہ لودھی کا کہنا تھا کہ جن مردوں کی جرابوں سے بدبو آئے تو ایسے مردوں سے دور بھاگتی ہوں، اکثر مرد جب شوز اتارتے ہیں تو ان کے جرابوں سے بہت بدبو آتی ہے۔