crime scene do not cross

شمالی وزیرستان کے میرعلی سب ڈویژن کے گورنمنٹ ڈگری کالج میں امتحانی ہال کے باہر پولیس کی فائرنگ سے دو طلباء زخمی

ویب ڈیسک (میرانشاہ): پولیس کے مطابق شمالی وزیرستان کے میرعلی سب ڈویژن کے گورنمنٹ ڈگری کالج میں امتحانی ہال کے باہر پولیس کی فائرنگ سے دو طلباء زخمی، ڈگری کالج میں سیکنڈ ائیر کے پرچہ شروع تھا، امتحانی ہال کو نقل فراہم کرنے والے افراد کالج سے باہر نکالنے پر تلخ کلامی اور ہاتھاپائی ہوئی، سیکورٹی پر معمور پولیس اہلکاروں نےلوگوں کو منتشر کرنے کیلئے فائرنگ کی، فائرنگ سے دو طلباء فاتح الدین اور محمد قاسم زخمی ہو ئے، دونوں زخمی طلباء کو ٹی ایچ کیو ہسپتال میرعلی منتقل کردیا، پولیس کی بھاری نفری حالات کو کنٹرول کرنے کیلئے جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں، ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں جو بھی مجرم ہوگا قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ: تنگی میں جائیداد تنازعہ پر فائرنگ سے3افراد جاں بحق