xDr Zafar Mirza.jpg.pagespeed.ic .CQ50L05bOD

ڈاکٹر ظفر مرزا کا یوم پاکستان اور کورونا وائرس کے حوالے سے اہم بیان

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ یوم پاکستان کا دن تجدیدِ عہد کا دن ہے۔آج کے دن ہم سب لوگوں کو یکجا ہو کر قوم کی صورت میں اپنی اپنی زمہ داریوں کو محسوس کرتے ہوئے کورونا وائرس سے بچاؤ کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس میں کیا۔انھوں نے کہاکہ کورونا وائرس اس وقت تک آپ کے گھر نہیں آئے گا جب تک آپ اسے خود لینے باہر نہیں جائیں گے آپ تمام لوگوں کو بار بار یہ کہا جا رہا ہے کہ گھر سے باہر نہ جائیں ۔انھو نے کہا کہ زیادہ لاگو سے نہ ملیں۔غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلیں۔اگر جانا بھی پڑے تو مصافحہ نہ کریں۔گلے نہ ملیں۔لوگوں سے 2 میٹر کے فاصلے پر رہیں۔ہاتھوں کو اچھی طرح رگڑ کر صاف کریں کم از کم 20سیکنڈ تک دھوئیں۔انھوں نے کہا کہ اس بیماری کو روکا جا سکتا ہے۔صرف صفائی اور احتیاط سے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج کے شمالی غزہ میں دوبارہ حملے، 79 فلسطینی شہید