usman mirza

لڑکی،لڑکےپرتشدد کا کیس،عثمان مرزاسمیت چاروں ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پرجیل منتقل

ویب ڈیسک (اسلام آباد)عفاقی دارالحکومت کے علاقے ای الیون میں لڑکے ، لڑکی کو ہراساں کرنے اور تشدد کرنے کے کیس میں ملوث چاروں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد سیشن کورٹ میں لڑکے ،لڑکی پر تشدد اور بلیک میلنگ کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران پولیس نے کیس کے مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا ۔ ملزمان کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔عثمان مرزا سیمت دیگر ملزمان کو ڈیوٹی جج میاں اظہر ندیم کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  الیکشن کمیشن، آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

فرحان، ادارس اور حافظ عطاء بھی ملزمان میں شامل ہیں۔ملزم ادارس قیوم بٹ تھانہ آئی نائن کے مقدمہ میں بھی گرفتار ہیں۔

سرکاری وکیل ساجد چیمہ کے مطابق ملزم نے جم کے مالک اور اسکی اہلیہ کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا، ملزم ادارس قیوم بٹ کے ساتھ دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لینگے، ملزم ادارس قیوم بٹ کو اس مقدمہ میں بھی جیل بھیجا جائے، عدالت نے ملزم ادارس قیوم بٹ کو تھانہ آئی نائن لڑائی جھگڑے کے مقدمہ میں بھی جیل بھیج دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  عدالت نےعمران خان اوربشریٰ بی بی کوبیان بازی سےروک دیا

متاثرہ لڑکی اور لڑکے کی جانب سے حسن جاوید ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

پولیس کی جانب سے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 30 جولائی تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

مرکزی ملزم عثمان مرزا نے اہل خانہ سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پریشان نہیں ہونا سب بہتر ہو گااللہ تعالیٰ خیر کرے گا ، سب ٹھیک ہو جائے گا۔