KP CM Mahmood Khan 1

آزاد کشمیر کے عوام کو تبدیلی کی نئی صبح مبارک ہو، وزیر اعلی محمود خان

ویب ڈیسک (پشاور )آزاد کشمیر انتخابات کے حوالے سے وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے اپنے بیان میں کہا کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پی ٹی آئی امیدواروں کی شاندار کامیابی وزیر اعظم عمران خان کی پالیسیوں پر عوامی اعتماد کا مظہر ہے،انہوں نے کہا کہ ان انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی پارٹی اور پارٹی قائد عمران خان کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا سے شروع ہونے والا پی ٹی آئی کی کامیابی کا شاندار سفر پنجاب اور گلگت بلتستان سے ہوتا ہوا اب کشمیر پہنچ گیا، کپتان کی قیادت میں تبدیلی کا یہ سفر مزید زور و شور سے جاری رہے گا، انشااللہ 2023 کے عام انتخابات میں پورے ملک میں کپتان کی حکومت ہوگی، آزاد کشمیر کے عوام کو تبدیلی کی نئی صبح مبارک ہو،اب آزاد کشمیر میں بھی ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوجائے گا،ملک کے دیگر حصوں کی طرح کشمیر کے عوام نے بھی کرپٹ سیاسی عناصر کو یکسر مسترد کردیا،

عمران خان کی وژنری قیادت میں اب پاکستان کو ایک عظیم فلاحی اسلامی ریاست بننے سے کوئی نہیں روک سکتا، پی ٹی آئی امیدواروں کو بھر پور کامیابی دلانے پر آزاد کشمیر کے عوام اور پارٹی کارکنان کا مشکور ہوں۔