heavy rain in peshawer

پشاور:بارش سےمتعدد علاقےزیرآب آگئے

ویب ڈیسک(پشاور) کل رات بارش کے بعد پشاور کے متعدد علاقے پانی میں ڈوب گئے۔

محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے الرٹ کے مطابق پشاور میں سیلاب کا خدشہ تھا۔

پشاور کے نواحی دیہاتی علاقے پانی میں ڈوب گئے،بخشو پل کا 80 فیصد رہائیشی علاقہ پانی میں ڈوب گیاجس کے باعث مکینوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

مزید پڑھیں:  قائمہ کمیٹیوں کی صدارت عددی اکثریت پر دینے کا فیصلہ

شہریوں کا کہنا ہے کہ اپنی مدد اپ کے تحت پانی نکال رہے ہیں بارش کے پانی سے لاکھوں مالیت کا نقصان ہوا ہے۔

اس ضمن میں ترجمان ڈبلیو ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ شہر میں حالات قابو میں ہیں ،سیلابی صورتحال وہاں ہیں جہاں صفائی کا نظام ٹی ایم اے کے کنٹرول میں ہے۔ترجمان نے کہا کہ پشاور میں سیلاب الرٹ کے بعد ڈبلیو ایس ایس پی کے اہلکار تیار ہیں جبکہ نشیبی علاقوں میں عملہ ہر وقت تیار رہتا ہے۔

مزید پڑھیں:  ایندھن کا خرچ اور بجلی بل کم کرنے پر کام کر رہے ہیں، مشیر خزانہ مزمل اسلم