kpk corona situation

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 12 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک (پشاور)کورونا ایک بار پر سر اٹھانے لگا،خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 12 افراد انتقال کر گئے ہیں۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہزار 507ہوگئی ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 541 نئے کیسز رپورٹ ہوئےہیں جس کے بعدصوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 47 ہزار 26 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ 171 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایک لاکھ 37 ہزار 39ہوگئی ہے۔صوبے میں ایک دن میں11 ہزار 357 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک کل 23 لاکھ 90 ہزار 318 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سی آر بی سی لفٹ کینال پراجیکٹ کا ٹینڈر جولائی تک جاری کرنے کا فیصلہ
مزید پڑھیں:  امریکہ چین کے ساتھ پائیدار بات چیت کیلئَے پرعزم ہے، انٹونی بلنکن

اعداد وشمار کےمطابق صوبے میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 5 ہزار 480 ہوگئی۔

پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق اور سب سے زیادہ 221 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔