Iqra aziz

اقراء عزیز نے کورونا ویکسین لگوالی

کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ اقراء عزیز نے بھی کورونا کی ویکسین لگوالی، اداکارہ نے اپنے مداحوں سے بھی ویکسینیشن کروانے کی اپیل کی ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ اور جیو کے بینر تلے بننے والے شہرہ آفاق ڈرامہ "خدا اور محبت” سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اقراء عزیز نے بھی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوالی۔

مزید پڑھیں:  یوسین بولٹ رواں سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے سفیر مقرر

اقراء عزیز نے بتایا کہ وہ حمل کی وجہ سے اب تک ویکسین نہیں لگواسکی تھیں۔

اداکارہ نے کراچی کے نجی اسپتال میں کورونا وائرس کی ویکسینیشن کروائی۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ: ججز خطوط پر ازخود نوٹس، سماعت 30 اپریل کو ہوگی

اقراء عزیز نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں اور اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی کے تحفظ کے لیے کورونا ویکسین ضرور لگوائیں۔