Nayyar bukhari

بجلی سبسڈی کم کرنے پر پی پی پی کا اظہار تشویش

اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی نے بجلی سبسڈی میں ممکنہ کمی پر اظہار تشویش کیاہے ۔اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سرکار عالمی مالیاتی اداروں کی تعمیل احکامات حکومت ہے ۔

مزید پڑھیں:  سیکورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن ،3دہشت گرد ہلاک

ریاست مدینہ کے جھوٹے دعویدار حکمرانوں کا غریب متوسط طبقے سے سبسڈی چھیننا شرمناک فیصلہ ہے ۔ کنٹینر پر کھڑا مہنگی بجلی بل جلانے والا عمران خان کہاں غائب ہو گیا ہے؟ نئیر بخاری نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہے تبدیلی، روٹی رہائش روزگار چھیننے والے اب غریبوں کو روشنی اور پنکھے سے محروم کرنے کے درپے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پیٹرولیم ڈیلرز قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کیخلاف ڈٹ گئے