Afghan Taliban message to mosque imams

مساجد کےامام شہریوں کوملک نہ چھوڑنےکی تلقین کریں،طالبان

ویب ڈیسک (کابل )افغان دارالحکومت کابل میں طالبان کے کنٹرول کے بعد آج پہلا جمعہ ادا کیا گیا جس میں مساجد کے اماموں کو ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ وہ شہریوں کو ملک نہ چھوڑنے کی تلقین کریں۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق طالبان کی جانب سے کابل میں مبلغین کو پیغامات بھجوائے گئے جس میں مساجد کے امام سے توقع کی گئی ہے کہ وہ کابل اور ملک کے تمام صوبوں میں اسلامی نظام اور اتحاد کو فروغ دینے کے لیے کام کریں گے۔

مزید پڑھیں:  ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری

طالبان کے پیغام میں مبلغین کو کہا گیا ہےکہ وہ شہریوں کو ملک و قوم کی ترقی کے کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دیں اور ساتھ ہی انہیں ملک سے فرار ہونے سے روکنے کی بھی تلقین کریں۔

مزید پڑھیں:  فلسطینیوں کے حق میں احتجاج امریکہ سے یورپ تک پھیل گیا

طالبان نے کہا ہےکہ آئمہ کرام شہریوں پر زور دیں کہ وہ دشمن کے منفی پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں۔

دوسری جانب طالبان عہدیداران نے طالبان جنگجوؤں کو شہریوں کے ساتھ مساجد میں نماز جمعہ پڑھنے کی بھی اجازت دی ہے۔