Corona attack 141 killed

کوروناکاخطرناک وار،ایک دن میں ریکارڈ 141 اموات

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پاکستان میں کورونا کاساڑھےتین ماہ بعد بڑاوار، گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران مہلک وائرس 141 زندگیاں نگل گیا۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سےجاری اعدادو شمارکےمطابق ملک میں کورونا سےہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 220 ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  انٹراپارٹی انتخابات پر الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کو نوٹس، 30 اپریل کو پیشی کی ہدایت

گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک بھرمزید4 ہزار 199 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ملک میں کورونا کیسزکی مجموعی تعداد 11 لاکھ 35 ہزار 858 ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20، شاہین کیویز پر جھپٹنے کیلئَے تیار، میدان آج سجے گا

این سی او سی کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے61 ہزار410 ٹیسٹ کیے گئےگزشتہ 24 گھنٹےمیں مثبت کیسزکی شرح 6 اعشاریہ 83 فیصدرہی۔