رمیز راجہ نئے چیرمین

رمیز راجہ نئے چیئرمین پی سی بی تعینات

رمیز راجہ کو وزیراعظم عمران خان نے چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا چیرمین مقرر کر دیا ہے ۔ اس سے قبل پی سی بی کے چیرمین احسان مانی بارے ذرائع نے خبریں دی تھیں کہ انہوں نے بطورچیرمین مزید کام کرنے سے معذرت کر لی ہے ۔جس کے بعد رمیز راجہ کو وزیراعظم ہائوس طلب کیے جانے کی سوشل میڈیا پر افواہیں پھیل گئیں تھیں تاہم اب معلوم ہوا ہے کہ رمیزراجہ کو وزیراعظم کے فیصلے بارے فون پر آگاہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  قائمہ کمیٹیوں کی صدارت عددی اکثریت پر دینے کا فیصلہ

ذرائع کا دعوٰی ہے کہ وزیراعظم نے احسان مانی کو مختصرمدت کے لئے توسیع دینے کی حامی بھری تھی تاہم احسان مانی پوری مدت کے لئے مزید توسیع چاہتے تھے۔ان کی جانب سے مزید کام کرنے سے معذرت کی خبر سامنے آتے ہی رمیز راجہ کا نام سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگا تھا ،جب انہیں وزیراعظم نے چیرمین پی سی بی مقرر کرنے کی منظور ی دے دی تو دیکھتے ہی دیکھتے یہ ٹرینڈ وائر ل ہوگیا۔

مزید پڑھیں:  ورلڈ بینک ،نپٹرولیم مصنوعات مزید مہنگا ہونے کا خدشہ