Afghanistan: US says drone strike killed IS-K planner

کابل:امریکی ڈرون حملےمیں کابل ایئرپورٹ حملےکاماسٹرمائنڈ ہلاک

ویب ڈیسک (کابل / واشنگٹن): امریکا نے افغانستان میں ڈرون حملہ کرکے کابل ایئرپورٹ بم دھماکوں کے ممکنہ منصوبہ ساز کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ڈرون طیاروں نے افغان صوبے ننگر ہار میں ایک چلتی گاڑی پر ڈرون حملہ کیا ہے، گاڑی میں 2 افراد سوار تھی جن میں سے ایک ممکنہ طور پر کابل ایئرپورٹ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ جب کہ دوسرا اس کا دوست تھا۔حملے میں دونوں ہلاک ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائِیلی عوام کا جنگ بندی اور تمام یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ

امریکی سینٹرل کمانڈ کے کیپٹن بل اربن نے افغانستان میں کئے گئے ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے ابتدائی شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ ہم نے ہدف کو ہلاک کر دیا ہے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا ڈرون حملے میں ہدف کا تعلق کابل ایئرپورٹ پر حملوں سے تھا۔

مزید پڑھیں:  ورلڈ بینک ،نپٹرولیم مصنوعات مزید مہنگا ہونے کا خدشہ

واضح رہے کہ 26 اگست کو کابل ایئرپورٹ پر خودکش بم دھماکے میں 13 امریکی فوجیوں کے علاوہ 70 سے زائد افغان شہری ہلاک ہو گئے تھے۔ امریکا نے اپنے شہریوں کو کابل ایئرپورٹ کے دروازوں سے دور رہنے کے لیے وارننگ جاری کی ہے۔