Priyanka Chopra gets injured while shooting

معروف بھارتی اداکارہ شوٹنگ کےدوران زخمی

ویب ڈیسک (ممبئی)معروف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا فلم ’سیٹادل‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں۔

اپنے انسٹاگرام پر انہوں نے زخمی حالت میں اپنی تصاویر شیئر کرتے ہی مداحوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا۔

فلم کی شوٹنگ کے لیے لندن میں موجود پریانکا نے انسٹاگرام اسٹوری پر جو تصاویر شیئر کیں وہ انہوں نے فلم کے سیٹ پر لی تھیں۔

مزید پڑھیں:  بگ باس او ٹی ٹی 3 کا پریمیئر جون میں ریلیز ہوگا

ان تصاویر میں ان کے چہرے پر خون عیاں تھا، تاہم ساتھ میں پریانکا نے بتایا کہ یہ خون نقلی ہے۔

لیکن ساتھ ہی انہوں نے ایک تصویر ایسی بھی شیئر کی جس میں ان کی بھنوؤں پر چوٹ کا نشان موجود ہے، اس کے بارے میں پریانکا نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ چوٹ اصلی میں لگی ہے۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردی کیخلاف جنگ مشترکہ لائحہ عمل کے تحت لڑینگے، بیرسٹر ڈاکٹرسیف

سلسلہ وار شیئر کی گئیں اپنی ان تصاویر پر پریانکا نے پہلے مداحوں سے سوال کیا تھا کہ وہ بتائیں ان میں کیا حقیقی ہے اور کیا حقیقی نہیں ہے؟