PDM announces march towards Islamabad

پی ڈی ایم کا پھراسلام آبادکی طرف مارچ کااعلان

ویب ڈیسک (کراچی )کراچی میں اپوزیشن جماعتوں پر مشتمل اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نےاسلام آباد کیطرف مارچ کااعلان کیاہے ۔

پی ڈی ایم نے قائد اعظم کےمزار کے سامنے باغ جناح میں عوامی طاقت کامظاہرہ کرتےہوئےحکومت کےخلاف شدید نعرےبازی کی۔

پی ڈی ایم کےسربراہ مولانا فضل الرحمان اورمسلم لیگ (ن) کےصدرشہباز شریف،آفتاب شیرپائوسمیت دیگر قائدین نےجلسہ عام سےخطاب کیا۔

ن لیگ کےقائد نوازشریف نےبھی لندن سےبذریعہ ویڈیو لنک جلسہ سےخطاب کیا۔

جلسہ سےخطاب میں سربراہ اتحاد مولانا فضل الرحمان کاکہناتھاکہجعلی حکمرانوں کےتین سالوں میں پاکستانی ریاست کوغیرمحفوظ ریاست بنادیاگیاہے،آج دنیاآگےبڑھ رہی لیکن پاکستان کوپیچھےدھکیل دیاگیاہے،ایسی صورتحال میں خاموش تماشائی نہیں رہ سکتے۔

مزید پڑھیں:  محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی

ان کاکہناتھاکہ محرم کامہینہ یہی بتاتاہے کہ یزید کےہاتھوں پربیعت نہیں کرنی یہ ناجائزحکومت ہےاس کوکوئی عوامی مینڈیٹ حاصل نہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے ملک کوکہاں پہنچادیا ہے؟ لوگواٹھو،انقلاب لائو، انقلاب کےعلاوہ کوئی اورراستہ نہیں۔

سربراہ اتحاد نےاسلام آباد کیجانب مارچ کااعلان کیااورکہا کہ اب صرف جلسےنہیں ہوںگے بلکہ روڈ کاروان بھی چلیں گے۔

ان کاکہنا تھاکہ اب یہ قافلہ چل پڑاہے رکے گا نہیں،تھمےگا نہیں، آگے بڑھے گا ان کو بہا کر لےجائیگا۔

مزید پڑھیں:  نواز شریف کی نیب سے توشہ خانہ کیسز میں بریت کی درخواست

جلسہ سےخطاب میں شہباز شریف کاکہناتھاکہ مارچ 2019 میں عمران نیازی نےسندھ کیلئے 162 ارب روپے کےترقیاتی پیکج کااعلان کیاتھالیکن عمران نیازی نےچند ٹکوں کےعلاوہ سندھ کی ترقی کیلئےرقوم مہیانہیں کیں۔

ان کاکہناتھاکہ کراچی میں بوری بندلاشیں ملتی تھیں اورلوگوں کے پاس بھتےکی پرچیاں جاتی تھیں لیکن آج کراچی میں بھتہ خوری کاخاتمہ ہوچکاہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھاکہ کیا آٹا،چینی، بجلی،گیس سستی ہوئی؟عمران خان 350 کنال محل میں بیٹھ کرریاست مدینہ کی باتیں کرتے ہیں۔

انہوں نےمزید کہا کہ مولانافضل الرحمان کی قیادت میں لاکھوں کاسمندرلےکراسلام آباد جائیںگے۔