کامران بنگش کے سکواڈ میں شامل گاڑی نے بچی کو کچل ڈالا

کامران بنگش کے سکواڈ میں شامل گاڑی نے بچی کو کچل ڈالا

ویب ڈیسک: معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش کے سکواڈ میں شامل گاڑی نے بچی کو کچل دیا۔بچی کا نام افشاں ولد میر عالم معلوم ہوا ہے جو موقع پر جاں بحق ہوئی ۔بچی کی عمر آٹھ نو برس بتائی جا رہی ہے ۔واقعہ سوات میں پاڑی کے مقام پر پیش آیا ہے ۔معاون خصوصی وزیراعلٰی کے جلسہ میں شرکت کے لئے سوات گئے تھے۔گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔اس موقع پر ہائوسنگ کے صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی بچی کو اپنی گاڑی میں ہسپتال لے گئے۔

مزید پڑھیں:  اسرائِیلی عوام کا جنگ بندی اور تمام یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ